نئی دہلی 18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ شمال مشرقی ریاستوں کے گورنرس اور وزرائے اعلی کے ساتھ آئندہ ماہ 3 اور 4 اگسٹ کو دو روزہ اجلاس منعقد کرینگے ۔ اس اجلاس میں سکیوریٹی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی کونسل کا پلینری اجلاس 3 اور 4 اگسٹ کو گوہاٹی میںمنعقد ہوگا ۔ وہ اس اجلاس میں مختلف ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ امکان ہے کہ وہ سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک علیحدہ اجلاس بھی منعقد کرینگے ۔ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے گورنرس اور وزرائے اعلی اس کونسل کے ارکان ہیں۔
