شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے

   

اسلام آباد: پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کا اشارہ دینے والی خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر پہلا آپریشن صوبہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیاگیاتھا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اورشدید فائرنگ کے بعد 5 دہشت گردوں کو مارگرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صوبے کے شمالی وزیرستان ضلع میں کیے گئے ایک الگ آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاردہشت گردوں سے بھڑ گئے ، جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔