شمال کی طرف نہ جانے غزہ کے باشندوں کو اسرائیل کا انتباہ

   

یروشلم5جون (یواین آئی) اسرائیل نے بدھ کی رات غزہ پٹی کے باشندوں کو اپنی حفاظت کے پیشِ نظر شمال کی طرف نہ جانے کی فوری وارننگ جاری کی۔اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ترجمان اے ایڈرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر غزہ شہر کے شمال میں واقع بیت لاہیا، جبالیہ اور بیت حانون میں واپس جانے یا واپسی کا ارادہ رکھنے والے غزہ کے باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئی ڈی ایف ان علاقوں میں بھاری فوجی کارروائی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ شہر میں صلاح خلف اسٹریٹ اور جبالیہ میں القدس اسٹریٹ کے شمالی علاقے خطرناک جنگی علاقے سمجھے جا رہے ہیں۔وارننگ میں لکھا تھاکہ اپنی سلامتی کے لیے ان علاقوں کی طرف شمال کی جانب بڑھنے سے گریز کریں۔