٭ انٹرنیشنل ایسٹرو نامیکل یونین کے مائنر پلانیٹ سنٹر نے زحل کے اطراف 20 نئی چاند دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ اس کے جملہ معروف چاند کی تعداد 82 ہوگئی۔ دائروی شکل کے سیارہ نے اب مشتری کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے 79 معروف چاند ہیں۔ اس طرح شمسی نظام میں زحل سب سے زیادہ چاند کا حامل سیارہ بن گیا ہے۔ ایک سائنسداں نے کہا کہ نئے دریافت شدہ چاند سیارہ زحل سے بہت فاصلہ پر ہیں۔
