شمسی کا وکٹ پر جشن کا انداز مقبول ہونے لگا

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مزانسی سوپر لیگ (ایم ایس ایل) میں افریقی اسپنر تبریز شمسی کا وکٹ کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا۔جنوبی افریقہ میں جاری لیگ میں دلچسپ میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں۔ پارل را کس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تبریز شمسی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار ایسے منفرد انداز میں کیا، جیسے کوئی جادوگر اپنا جادو دکھاتا ہے۔ انہوں نے ہاتھ میں موجود رومال سے لکڑی نکال کے دکھائی، اس جادوئی انداز کو تماشائیوں نے خوب سراہا۔ 29 سالہ اسپنر نے سرخ رنگ کا رومال نکال کر اْسے چھڑی میں تبدیل کردیا۔ تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں حریف کو آوٹ کرنے کے بعد اسی انداز سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبریز شمسی کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تبریز شمسی۔ جادوگر کرکٹر۔ ایک اور صارف نے کچھ اس انداز میں تبصرہ کیا ’’تبریز شمسی: پارٹ ٹائم کرکٹر۔ فل ٹائم جادو گر‘‘۔