شمس آبادایرپورٹ پربیرونی کرنسی ضبط

   

حیدرآباد5 فروری (یواین آئی) شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بیرونی کرنسی کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک مخصوص اطلاع پر ڈی آرآئی،بی زیڈ یو اور دیگر جانچ ایجنسیوں نے دومسافرین کے خلاف بیرونی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے ۔یہ دونوں مسافر حیدرآباد سے دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ان کے پاس سے جملہ 38.58 لاکھ روپئے مالیت کی بیرونی کرنسی ضبط کی گئی۔