حیدرآباد30اکتوبر(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر چارطیاروں میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی جو تلاشی کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی۔ایئر انڈیا اور انڈیگو کی پروازوں کو بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی حکام اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ ان طیاروں کی تلاشی لی گئی جس کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر کے ایرپورٹس پر بم کی دھمکیوں کی کال موصول ہورہی ہیں جن سے سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔عہدیداراور پولیس بم کی دھمکی کی ان اطلاعات کی جانچ کر رہے ہیں۔ چونکہ اس قسم کی کالس پورے ملک میں کثرت سے آرہی ہیں اس لیے مسافر کافی خوفزدہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ کال کس نے کی تھی۔ایئرپورٹ کے حکام نے اس اطلاع کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔