شمس آبادایرپورٹ پر 99.57 لاکھ مالیت کا سوناضبط

   

حیدرآباد 24 ستمبر (یو این آئی) شمس آبادایرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانہ پر سوناضبط کیاگیا جو غیر مجاز لایاگیا تھا۔تین علحدہ معاملات میں 99.57لاکھ روپئے مالیت کے 1633گرام سونے کو ضبط کیاگیا۔کسٹم حکام نے کہاکہ راس الخیمہ سے حیدرآباد پہنچے تین مسافرین کے پاس سے یہ زرد دھات ضبط کی گئی۔یہ سونا انہوں نے لگیج میں چھپاکر لایا تھا جسے ضبط کرلیاگیا ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات کو کسٹم کے حکام کی چوکسی کے سبب ناکام بنادیاگیا ہے ۔