شمس آباد ائرپورٹ مسافرین کیلئے واٹس ایپ خدمات کی فراہمی

   

مکمل معلومات حاصل کرنے کی سہولت ۔ سینکڑوں مسافرین کا استفادہ
حیدرآباد 25 نومبر ( سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ میں مسافروں کیلئے جیا ( واٹس ایپ ) فضائی سرویس مسافروں کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں آخری لمحات میں جلدی نہ کرنا پڑے ۔ جیا واٹس ایپ نمبر جو کچھ دن پہلے شروع کیا گیا تھا روزانہ سینکڑوں لوگ استعمال کررہے ہیں ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے روزانہ 80 بین الاقوامی اور 278 گھریلو پروازیں اڑان بھرتی ہیں ۔ یہ سسٹم ایرپورٹ کیلئے روانہ مسافروں کیلئے دستیاب کرایا گیا ۔ مسافر اگر ٹریفک جام میں پھنس جائے یا دیگر کسی بھی قسم کی پریشانی میں ہو وہ پرواز کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ اگر ایک ساتھ سو لوگ بھی واٹس ایپ نمبر پر میسیج کریں تو سب کو سکنڈوں میں جواب مل جائے گا ۔ AI سے چلنے والے جیا چیٹ بوٹ کا نمبر 6262686565 ہے ۔ اس واٹس ایپ نمبر کے ساتھ مسافر ٹرمنل کے علاقوں میں لگے بورڈز پر QR کو اسکیان کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ ش