حیدرآباد 22 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انڈیگو طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ جمعہ کی صبح 45 مسافرین کے ساتھ شمس آباد سے وشاکھا پٹنم روانہ ہونے والا یہ طیارہ وشاکھاپٹنم پہونچا لیکن وہاں موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی جس پر طیارہ نے ہوا میں کئی چکر لگائے ۔ مسافرین میں چیخ و پکار شروع ہوگئی تھی تاہم بعد میں پائلٹ نے طیارہ کی شمس آباد پر محفوظ لینڈنگ کی ۔