شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کوویڈ ٹسٹ کے نام پر لوٹ کھسوٹ

   

72 گھنٹے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروانے کے باوجود
اینٹجن ٹسٹ کیلئے 4500 روپیوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کوویڈ ٹسٹ کے نام پر مسافرین کو لوٹ لیا جارہا ہے۔ مسافرین کی جانب سے 72 گھنٹے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانے کے باوجود ایرپورٹ میں فلائیٹ کی روانگی سے قبل انٹیجن ٹسٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے 150 روپئے مالیتی قدر کے اینٹجن ٹسٹ کیلئے ایرپورٹ میں مسافرین سے 4500 روپئے وصول کئے جارہے ہیں۔ چھوٹے ٹسٹ کو بڑی رقم وصول کرنے پر مسافرین تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ شمس آباد ایرپورٹ پر ایک خانگی ادارہ کے ذریعہ کوویڈ ٹسٹ کرائے جارہے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ دوسرے ممالک کی جانب سے کوویڈ تحدیدات پر نظرثانی کرنے کی وجہ سے انٹرنیشنل مسافرین کی آمدورفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جس سے ایرپورٹ میں اینٹجن ٹسٹ کے ڈیمانڈ میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ مسافرین کی جانب سے ٹسٹوں کے نام پر لوٹ لینے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ فی الحال حیدرآباد سے امریکہ کیلئے راست پروازوں کا آغاز نہیں ہوا مگر حیدرآباد سے امریکہ روانہ ہونے تک کم از کم تین تا چار مرتبہ اینٹجن ٹسٹ کروانا پڑرہا ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے ایرلائن کی خدمات ہنوز پوری طرح بحال نہیںہوئی ہے۔ ماضی میں طئے پائے ایرببل معاہدے کے تحت چند ایرلائنس محدود فلائیٹس چلارہے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ یوروپی ممالک کیلئے آمدورفت میں اضافہ ہوگیا ہے بالخصوص زیادہ تر لوگ برطانیہ کا سفر کررہے ہیں۔ دبئی، قطر، شارجہ کے علاوہ دوسرے ممالک کی آمدورفت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
اکٹوبر تک حیدرآباد سے ایک لاکھ سے زائد مسافرین کی مختلف ممالک کو آمدورفت ہوئی تھی۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 1.6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے 65 شہروں کو حیدرآباد سے پروازیں بحال ہوئی ہیں۔ اس سے ڈومیسٹک مسافرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ مزید دو ماہ تک اینٹجن ٹسٹ لازمی ہوسکتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی ٹیکہ اندازی مہم آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ جنوری تک ہر کوئی ٹیکہ لے لینے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ہی اینٹجن ٹسٹ کے لازمی ہونے کے قواعد میں ترمیم ہوسکتی ہے۔ ن