شمس آباد ایئرپورٹ پر بنکاک سے لانے والے زہریلے سانپ ضبط

   

شمس آباد : 25 نومبر ( سییاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے دو خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو زہریلے سانپوں کو ضبط کرلیارلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بینکاک سے شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی دو خواتین کے لگیج کی تلاشی لینے پر ان کے باسکٹس میں دو زہریلے سانپ پائے گئے جو دیگر ممالک کے سانپ تھے ۔ حکام نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے سانپوں کو ضبط کرلیا اور چڑیا گھر کے حکام کو اطلاع دی ۔ خواتین سے کسٹمس عہدیدار مزید پوچھ تاچھ کررہے ہیں کہ سانپوں کو حیدرآباد کس مقصد کیلئے لایا گیا ہے ۔ حیدرآباد ایئرپورٹ پر جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسمگلنگ کو ناکام بنایا جارہاہے ۔ ایئرپورٹ عملہ چوکس ہوچکا ہے اور ہر فلائٹ کے تمام مسافرین کی تلاشی لی جارہی ہیں اور مشکوک افراد پر گہری نظر بھی رکھی جارہی ہے ۔ بیرون ممالک سے سونا ، غیر ملکی کرنسی ، ڈرگس ، سگریٹس وغیرہ کی اسمگلنگ کی جارہی تھی اور یہ سلسلہ جاری بھی ہے ۔ گزشتہ چند دنوں میں شمس آباد ایائرپورٹ میں جانوروں کی اسمگلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ جانوروں کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ایئرپورٹ عملہ کو مزید چوکسی کی ضرورت ہے ۔ جانوروں کی اسمگلنگ انسانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ ش