شمس آباد 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4.15 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی ایک خاتون مسافر کی مخصوص اطلاع پر تلاشی لی گئی۔ ڈی آر آئی عہدیداروں کی تلاشی میں خاتون کے لگیج سے سبز رنگ کے مادے پر مشتمل پیکٹ برآمد ہوئے جس میں کینابیس کا ٹسٹ مثبت پایا گیا جس میں 4.15 کیلو ہائیڈوپونک پایا گیا۔ خاتون اس گانجہ کو بنکاک سے حیدرآباد اسمگل کررہی تھی جسے ڈی آر آئی عہدیداروں نے ناکام بنادیا اور خاتون مسافر کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔