شمس آباد ۔ 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد پر ڈیوٹی فری اسٹورس کا آغاز کیا گیا ۔ مسٹر پردیپ پنکیر چیف ایگزیکٹیو آُیسر GHIAL نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ڈیوٹی فری اسٹورس کا آغاز کیا جو 2400 مربع میٹر پر ہے ۔ ڈیوٹی فری اسٹور پر مسافروں کو 15فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی مل سکتا ہے ۔ آن لائن کے ذریعہ بکنگ کر کے 10فیصد تک رعایت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اسٹورس پر برانڈیڈ پرفیوم ، کاسمیٹک ، چشمے گھڑیاں، مسافرین کی آمد و رفت اور خریدارو ں کو دیکھتے ہوئے مزید علاقہ کو وسیع کیا جائے گا ۔ بین الاقوامی مسافرین کو کلک اینڈ کلکٹ سہولت بھی مسافروں کیلئے رکھی گئی ۔