شمس آباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن کی جانب سے اپولو دواخانہ ایرپورٹ کی مدد سے بریتھ اینا لائینرر ٹسٹ سنٹر کا قیام 2 اکٹوبر کو گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر عمل میں آیا ۔ DGCA نے ہدایت جاری کی کہ ایر پورٹ میں تمام شعبوں کے ملازمین کی بریتھ اینا لائینرنگ ٹسٹ کیا جائے گا جس سے پتہ چلایا جائے گا کہ ملازمین نے شراب نوشی کی ہے یا نہیں ۔ اگر کوئی بھی ملازم شراب نوشی کر کے ڈیوٹی پر رجوع ہوگا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ GHIAL کی جانب سے ایرپورٹ کی حفاظت اور مسافرین اور ملازمین کی حفاظت کو اہمیت دیتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کی جائے گی ۔ DGCA کے مطابق روزانہ کم از کم دس فیصد ملازمین کی جانچ کی جائے گی ۔ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر DGCA کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔