حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں ڈی آر آئی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 3.5 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ ڈی آر آئی زونل یونٹ حکام نے ہندوستانی مسافر کو جو دوبئی سے بذریعہ مسقط حیدرآباد پہنچا ایک اطلاع پر کا پیچھا کیا تو ایرپورٹ گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف کو حوالے کر رہا تھا ۔ یہ سونا پارکنگ میں موجود گراونڈ اسٹاف کے ذریعہ کسٹمس کلئیرنگ کے بعد مسافر کے حوالہ کیا جانے والا تھا ۔ 30 سونے کے بسکٹس جو تین پیاکٹس میں چھپا کر لایا گیا تھا ضبط کئے گئے جس کا وزن 3500 گرام جو خالص 99.9 فیصد ہے جس کی قیمت 3,45,79,300 روپئے بتائی گئی ۔ مسافر کے ساتھ اسٹاف کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ ش