شمس آباد ایرپورٹ میں شجرکاری پروگرام، سنتوش کمار رکن راجیہ سبھا کی شرکت

,

   

شمس آباد :۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں شجرکاری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے شجرکاری کی ، سنتوش کمار نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ کی جانب سے ’ گرین انڈیا چیالنج ‘ کے تحت ہریتا ہرم پروگرام منعقد ہوئے ۔ آج شمس آباد ایرپورٹ میں چھ سو سے زائد پودے لگائے گئے ۔ شجرکاری سے ماحول سرسبز و شاداب ہوگا اور ریاست میں بارش بھی بہتر ہوگی ۔ ہریتا ہرم پروگرام کے آغاز کے بعد سے ریاست میں ہر سال بارش بہتر ہورہی ہے جس سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہورہا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت ہر شعبہ میں ترقی کے لیے کام کررہی ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکا ہے ۔ ایرپورٹ میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے جو سایہ دار اور بہت جلد نشوونما پاتے ہیں ۔ GHIAL اور CISF کی اس کوشش سے ہر طرف سرسبز و شاداب ہوگا ۔ دنیا کے تمام ممالک سے عوام کی آمد و رفت ہوتی ہے آنے والے مسافرین ہر طرف سرسبز و شاداب دیکھ کر ہماری ریاست کا نام بھی ہوگا ۔ اس موقع پر پردیپ پنیکر ، ایم کے سنگھ کے علاوہ ایرپورٹ اور CISF عہدیدار موجود تھے ۔۔