شمس آباد ایرپورٹ میں 26 نئے ایرکرافٹ پارکنگ اسٹانڈس

   

شمس آباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 26 نئے ایر کرافٹ پارکنگ اسٹانڈس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے اپنی مخاطبت میںکہا کہ ہم نے آج ایک اور سنگ میل کو عبور کرلیا ہے ۔ اس سے قبل 57 اسٹانڈس جس میں 47 ریمورٹ اور 10 ایرو بریج تھے جملہ 83 ہوچکے ہیں ۔ 65 ہزار اسکوائر پر مشتمل ایریا پر تعمیر ہوا ہے جو دس ماہ کی مختصر سی مدت میں کیا گیا۔ جی ایم آر ایرپورٹ پر مسافرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ایر کرافٹ اسٹانڈس پارکنگ کی وجہ سے فلائٹس کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مسافرین کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے ایرپورٹس میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ہمارے بزنس میں بھی کافی اضافہ ہوگا ۔ اس موقع پر جی بی ایس راجو بزنس چیرمین جی ایم آر گروپ وغیرہ موجود تھے ۔۔