شمس آباد ۔ 22 ۔ نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 9 آئی فونس ضبط کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر G9-458 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 9 آئی فونس ، 13 پرو برآمد ہوئے جن کی مالیت 8 لاکھ 37 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا گیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔