حیدرآباد 19 اگست (یواین آئی) شمس آباد ایرپورٹ پر ایک طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا کیونکہ پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی محسوس کرتے ہی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق الائنس ایئرلائنس کی پرواز تروپتی کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں تقریباً 67 مسافر سوار تھے تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے طیارہ میں تکنیکی مسئلہ محسوس کیا۔پائلٹ نے فوراً ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو مطلع کیا جس نے بروقت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی ۔طیارہ میں سوار مسافروں، عملے اور ایئرپورٹ حکام نے راحت کی سانس لی تاہم مسافروں کو دوسرے طیارہ کا انتظام ہونے تک طویل انتظار کرنا پڑا۔