شمس آباد ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ میں تکنیکی خرابی

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد سے کوچین جانے والی انڈیگو فلائیٹ 6A 6707 میں اڑان بھرنے کے دوران تکنیکی خرابی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں طیارہ کو رن وے پر ہی رکنا پڑا۔ ایک گھنٹہ تک رن وے پر طیارہ کے رکے رہنے کے باعث مسافروں میں بے چینی دیکھی گئی۔ ریاستی وزیر امکنہ و ریونیو پی سرینواس ریڈی کے علاوہ رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ اور کانگریس قائدین بھی طیارہ میں موجود تھے۔ بعد ازاں ایر پورٹ کے عملہ نے طیارہ کی تکنیکی خرابی کو دور کیا۔