حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بیرونی ممالک سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والے تنہا خاتون مسافر کے لیے حکام نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر چند سال پہلے شی کیابس کو متعارف کیا تھا ۔ خاتون مسافروں کو خانگی کیاب میں سفر کے دوران بعض اوقات کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لالچ میں آکر چند ڈائیورس خاتون کو تنہا پاکر اسے دوسرے راستے لیجاکر تنہا مقام پر لیجاکر ان کے پاس موجود زیورات ، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ جس کے بعد تلنگانہ پولیس کی مدد سے لائسنس اور تربیت یافتہ خاتون کار ڈرائیورس کے لیے شی کیاب متعارف کی گئی ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کی آمد و رفت کا سلسلہ مسلسل جارہی رہتا ہے ۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے شی کیاب کا آغاز کیا تھا ۔ بیرونی ممالک اور دیگر ریاستوں سے آنے والی تنہا خاتون کے لیے سفر کا بہترین ذریعہ شی کیاب ہیں ۔ شی کیابس کو صرف خواتین ڈرائیورس ہی چلاتی ہیں اور اس میں سفر کرنے والے مسافر بھی خواتین ہی ہوتی ہیں ۔ شی کیاب میں میاں بیوی دونوں ہونے پر ہی مرد حضرات کو شی کیاب میں سفر کی اجازت ہوگی ۔ رات کے اوقات میں بھی ایرپورٹ کے احاطے میں دس شی کیاب موجود رہتے ہیں ۔ خاتون مسافروں کے لیے شی کیاب سفر کا بہترین اور بحفاظت منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے ۔۔ ش