شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط

   

حیدرآباد 15 اکتوبر(یواین آئی) پتلون کی جیب میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔یہ مسافر کوویت سے حیدرآباد پہنچا تھا۔اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 40.41لاکھ روپئے مالیت کا 656گرام سوناضبط کیاگیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران اس ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کی وجہ سے زرد دھات کو بڑے پیمانہ پرضبط کیاگیا۔