حیدرآباد،21 نومبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ نے سوچھ بھارت پکھواڑہ کے تحت 15روزہ صفائی اور سینی ٹیشن کی شروعات کی ہے ۔ایرپورٹ منیجمنٹ،اسٹاف اور دیگر ذمہ داران بشمول سی آئی ایس ایف،کسٹم کے عہدیدار،گراونڈ ہینڈلرس نے اس مہم کی شروعات کی۔ایرپورٹ نے اس کے ٹرمنلس میں اس خصوص میں بیداری مہم بھی شروع کی۔ساتھ ہی سوشیل میڈیا ہینڈلرس کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں مہم چلائی گئی۔