شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرسے بلٹ برآمد ، مقدمہ درج

   

شمس آباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں ایک مسافر کے لگیج سے بلٹ برآمد ہوا ۔ شمس آباد آر جی آئی اے آوٹ پوسٹ انسپکٹر کنکیا نے بتایا کہ کولکتہ کا ساکن وشال جو بنگلور بذریعہ حیدرآباد جارہا تھا کہ شمس آباد ایرپورٹ پر اس کے لگیج کی تلاشی کے دوران اس کے بیاگ سے .38 ایم ایم بلٹ برآمد ہوا جس پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے وشال کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وشال کے والد ریٹائرڈ ملٹری آفیسر ہے اور وشال ایک سافٹ ویر انجینئر ہے جو کسی کام کے لیے بنگلور جارہا تھا اس کے بیاگ میں اتفاقاً اس کے والد کے بندوق لائسنس یافتہ کی گولی چھوٹ گئی تھی اور وہ وہی بیاگ اپنے ساتھ رکھ لیا تھا ۔ وشال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔