شمس آباد ایرپورٹ پر مسافر سے 12 کروڑ مالیتی چرس ضبط

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12 کروڑ روپئے مالیتی چرس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون جو دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچی جہاں اس کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے ایک پیاکٹ برآمد ہوا جس کی جانچ کرنے پر اس میں چھ کیلو ہائیڈرو فونک چرس برآمد ہوا ۔ ڈی آر آئی کی مزید پوچھ گچھ پر خاتون نے بتایا کہ اس کا ایک اور بیاگ نہیں مل رہا ہے ہفتہ کو اس کا گمشدہ بیاگ بھی حیدرآباد پہنچا جس کی تلاشی لینے پر اس میں سے بھی چھ کیلو ہائیڈرو فونک برآمد ہوا ۔ خاتون کے قبضہ سے جملہ 12 کیلو ہائیڈرو فونک جس کی مالیت 12 کروڑ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش