شمس آباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1798 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کویت سے بذریعہ شارجہ شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی ایئر عریبیہ فلائیٹ نمبر G9-467 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے پانچ 24 کیرٹ کے بسکٹ اور دو 24 کیرٹ کے ٹکڑے برآمد ہوئے ۔ جس کا وزن 1798 گرام بتایا گیا ، اور اس کی مالیت 2.37 کروڑ روپئے بتائی گئی ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے سونے کو ضبط کر لیا اور مسافر کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 ء کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ (ش )