شمس آباد ایرپورٹ پر ’ ملیٹ مارویل ریسٹورنٹ ‘ کا آغاز

   

باجرہ سے بنی مختلف اشیاء اور ڈشیس کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آئی سی اے آر کے ایک اسٹارٹ اپ نوتری ہب ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹ ریسرچ (IIMR) اور جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی جانب سے آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے ’ ملیٹ مارویل ریسٹورنٹ ‘ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے باجرہ کا سال اقدام کو پیش نظر رکھتے ہوئے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آرائیول لانج پر ملیٹ ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے اور اس کے کلاؤڈ کچن کے ذریعہ بہترین غذا فراہم کی جارہی ہے ۔ شفٹوں میں کام کرنے والے 45 ہاسپٹلٹی پروفیشنلس کے ساتھ اس ملیٹ مارویل ریسٹورنٹ پر خصوصی باجرہ پلاٹر جیسے باجرہ کی اڈلی ، باجرہ کاوڑا ، باجرہ کا دوسہ ، باجرہ کا شز وان پزا دوسا ، باجرہ کا اتھپم ، پونگل ، پوری ، آلو پراتھن ، ملیٹ چکن پکوڑہ ، ملیٹ ویج اور نان ویج پفس ، ملیٹ فل میل ، نان ویج کامبو ، ملیٹ چکن دم بریانی اور دیگر ڈشیس کو پیش کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سی تارا ستیہ وتی ، ڈائرکٹر آئی سی اے آر آئی آئی ایم نے کہا کہ باجرہ پر مبنی غذا عمدہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایرپورٹ پر جگہ فراہم کرنے پر جی ایم آر کی ستائش کی ۔ نوتری ہب کے ڈاکٹر دیاکر راؤ ، ڈاکٹر بھرت ریڈی ، فاونڈر اینڈ سی ای او ملیٹ مارویلس اور مسٹر پردیپ پنیکر ، صدر و سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے علاوہ مسز ریشیکا ریڈی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ملیٹ مارویلس نے بھی مخاطب کیا ۔۔