شمس آباد :۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 548.35 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر G9458 کی ایک خاتون مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے کپڑوں سے گولڈ پیسٹ برآمد ہوا جس کا وزن 548.35 گرام اور جملہ مالیت 25.4 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔
٭٭ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے سی آئی ایس ایف عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1.026 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر 6E025 کے ایک مسافر کو اپنے ساتھ سونا فائیل کی شکل میں لاکر ایرپورٹ میں دوسرے شخص کے حوالہ کررہا تھا کہ کسٹمس اور سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے دونوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1.026 کیلو سونا جس کی مالیت 47.63 لاکھ کو ضبط کرلیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔