شمس آباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس حکام نے ایک بڑی کارروائی میں 3 کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا۔ دوبئی سے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والی فلائیٹ کے مسافرین پر شبہ کی بنیاد پر تلاشی لی اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ کسٹمس حکام کے مطابق دوبئی سے حیدرآباد پہنچنے والے دو مسافر امیرخاں اور محمد قریشی کی پروفائل پر کسٹمس حکام کو شبہ ہوا اور اس شبہ کی بنیاد پر کسٹمس حکام نے تلاشی لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے تقریباً 3 کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا جو انتہائی رازدارانہ انداز میں سونے کو پیسٹ کی شکل دیتے ہوئے منتقل کررہے تھے۔ع