شمس آباد ایرپورٹ کارگو میں 13 ٹن ممنوعہ اشیاء ضبط

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کارگو ٹرمینل میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے دو علحدہ کارگو پر دھاوا کرتے ہوئے جملہ 13 ٹن ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 19 جولائی کو بیاگیج کی تلاشی لی جس میں نائیجریائی شہری کے لگیج سے 10 ٹن ممنوعہ اشیاء جس میں کھجور کا تیل ، بیف ، ڈرائی فش ، گوشت، نوڈلس ، کاسمٹکس ، شراب ، جسکی مالیت 41.24 لاکھ کو ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ 22 جولائی کو ایک اور مقدمہ میں ایک بیگیج سے ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔