حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (RGIA) شمس آباد کو 2023 اسکائی ٹرئیکس ورلڈ ایرپورٹ ایوارڈس میں ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں بیسٹ ریجنل ایرپورٹ قرار دیا گیا ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ (GHIAL) نے کل اعلان کیا کہ اس ایرپورٹ کو بیسٹ ایر پورٹ اسٹاف ان انڈیا اینڈ ساوتھ ایشیا کا ایوارڈ بھی حاصل ہوا ہے ۔ اسکائی ٹرئیکس ورلڈ ایرپورٹ ایوارڈس ایرپورٹ انڈسٹری کے لیے انتہائی باوقار ایوارڈس ہوتے ۔ ایڈورڈ پلائسٹیڈ ، سی ای او ، اسکائی ٹرئیکس نے کہا کہ ہم حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو 2023 کے لیے یہ اہم کسٹمر ایوارڈس حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔۔