شمس آباد : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 21 مارچ کو بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر پورے علاقہ کو سرسبز و شاداب بنایا گیا۔ ایرپورٹ میں داخلہ کے راستہ سے تمام علاقہ میں 15 ہزار سے زائد مختلف قسم کے پودے لگائے گئے اور گھانس کو بھی لگا کر ایرپورٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 13 سالوں میں ایرپورٹ کو مسلسل خوبصورت بنانے کے متعدد اقدامات کئے گئے۔ سال 2015ء میں گولڈن پیکاک انوائیرنومنٹ مینجمنٹ ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ سال 2019ء میں گرین ایرپورٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے۔ شمس آباد ایرپورٹ مسافرین کی سہولت کے تمام اقدامات کے ساتھ مسافرین کی آمدورفت کے موقع کے تمام پر پودے جس میں مختلف قسم کے پھولوں کے درخت لگانے سے یہاں کی خوبصورتی میں کافی اضافہ ہوا۔