حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر ایرو کی قیادت میں کنسورثیم جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ شمس آباد نے ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ عالمی ایرپورٹ کسٹمر تجربہ اکریڈیٹیشن پروگرام میں لیول 4 اکریڈیٹیشن ایوارڈ حاصل کیا ۔ عالمی سطح پر مسافروں کی بہترین خدمات پر یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ یہ تسلیم چار ستونوں پر ہوائی اڈے کے کسٹمر کی اولین ترجیح اور توجہ کو اجاگر کرتا ہے ۔ تمام سطحوں کے آپریشنس میں کسٹمر سنٹرک کلچر ، جدید مسافروں کی فیڈ بیک ، میکانزم اور ڈیٹا پر مبنی سرویس میں اصافہ ہموار سفری تجربات اور انفراسٹرکچر ، ڈیجیٹل سرویسز اور مہمان نوازی میں مسلسل جدت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈر کی شراکت داری شامل ہیں ۔ GHIAL چیف ایگزیکٹیو آفیسر پردیپ پنیکر نے کہا کہ لیول 4 اکریڈیٹیشن کا حصول مسافروں کو اپنے آپریشنر کے مرکز میں رکھنے کے لیے ہمارے اٹل عزم کا ثبوت ہے یہ سفری تجربے کو بڑھانے کے لیے ہم نے کی گئی اسٹریجٹک سرمایہ کاری کی تصدیق کرتا ہے اور انتخاب کے عالمی گیٹ وے کے طور پر ہماری پوزیشن کو واضح کرتا ہے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ پر ہم سرویس کے معیار کو مسلسل بلند کرتے ہوئے ہموار ، موثر اور محفوظ ٹرانزٹ کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف مسافروں کی توقعات پر پورا اتریں بلکہ عالمی معیار کا تجربہ فراہم کریں جو ہوا بازی کے مستقبل کے لیے آپریشنل عمدگی اور ہمارے وژن دونوں کی عکاسی کرتا ہے ۔۔ ش