حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ میں توسیع شدہ آر جی آئی اے بلڈنگ ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن کو نئی تعمیر اور میجر رینیویشن ریٹنگ سسٹم کے تحت پلاٹنیم سرٹیفکیشن سے نوازا گیا ہے ۔ ٹرینل نے 84 LEED پوائنٹس حاصل کئے ۔ یو ایس گرین بلڈنگ کونسل نے اسے پائیدار ڈیزائنس اور کارکردگی کے لئے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درجہ بندی ہوائی اڈے کی سہولت میں شامل کیا ہے ۔ پربھاکر راؤ گروپ ڈپٹی مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ یہ LEED پلاٹنیم سرٹیفکیشن ہمارے لئے ایک قابل فختر لمحہ ہے ۔ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کیلئے ہماری کوششوں کی ایک مضبوط توثیق ہے ۔ یہ شناخت توانائی کی کارکردگی ، پانی کے تحفظ مسائل کی اصلاح اور اندرونی ماحولیاتی معیار سمیت پائیداری کے اہم شعبوں میں GHIAL کی مثالی کارکردگی کو نمایاں کرتی ہے ۔ توسیع شدہ انٹیگریٹیڈ مسافرین ٹرمینل نے موجودہ ٹرمینل میں تقریباً 3791370 مربع میٹر ایریا کا اضافہ کیا اور اے ڈیزائن اور تعمیر کے ہر مرحلہ میں پائیداری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ش
