شمس آباد ایر پورٹ سے بوئنگ 737 کی دو پروازیں منسوخ

   

شمس آباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں دو بوئنگ 737 میکس 8 فلائیٹس منسوخ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد سے احمد آباد اور بنگلور جانے والے دو فلائیٹس بوئنگ میکس 8 منسوخ کردیئے گئے۔ فلائیٹ کے حادثہ میں 157 افراد کی موت کے بعد فلائیٹ میں سافٹ ویر مسئلہ پیدا ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک بھر میں بوئنگ 737 میکس 8 کے تمام فلائیٹس کو روک دیا گیا ہے۔