حیدرآباد :۔ کوویڈ 19 پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ ( شمس آباد ایرپورٹ ) پر کیو مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگس (IoT) سیکوریٹی کیمروں اور آرٹیفیشیل انٹلی جینس (AI) ویڈیو انا لائیٹکس کا امتزاج ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ (GHIAL) نے اس کوشش میں ٹکنالوجی پارٹنر ، AIIGO ویژن ٹکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ ایرپورٹ کے مختلف ٹچ پوائنٹس جیسے انٹری ، چیک ۔ ان ، سیکوریٹی ، ایمیگریشن پر کیو مینجمنٹ سسٹم مسافرین کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے مسافرین کے لیے انتظار کے وقت میں بھی کمی ہوتی ہے ۔ یہ اسمارٹ کیو مینجمنٹ سلیوشن میں ایڈوانسڈ کیمرہ پر مبنی ویڈیو انالائسٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ایرپورٹ اسٹاف کو پبلک پاسنجر ویٹنگ ٹائم کی مسلسل نگرانی کرنے اور ضرورت کے مطابق صحیح اقدامات کرنے میں مدد ہوتی ہے ۔ AIIGO کے سی ای او کے سرینواس نے کہا کہ ’ ہمارے کیو مینجمنٹ سلیوشن سے ایرپورٹ پر لوگوں کو مینیج کرنے کے لیے اکیوریٹ بزنس انٹلی جینس فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے ‘ ۔۔