شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے پریس نوٹ میں بتایا کہ شمس آباد بس اسٹاپ تا اوسیس OASIS اسکول تک سڑک کی تعمیر کے لیے 48 کروڑ روپئے اور ریلوے کراسنگ تا دھرما گری تک سڑک کی تعمیر کے لیے 60 کروڑ روپئے منظور کرلیے گئے اور سڑک کی تعمیر بہت جلد شروع کردی جائے گی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی کہ معیاری سڑک تعمیر کریں اور کام کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں ۔ شمس آباد اور نارسنگی میونسپل میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 200 کروڑ روپئے منظور ہوئے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ عوام کے درمیان میں رہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں ۔۔