جسمانی وابستگی سے لا تعلقی، مقتولہ کی زندگی میں کوئی اور شخص ، ہراسانی سے تنگ آکر قتل کرنے کا اعتراف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے سنسنی خیز اپسرا قتل میں قاتل نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔ اپسرا کے قتل کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے آپ کو اپسرا کے حمل سے لا تعلق قرار دیتے ہوئے ایک اور شخص کی اپسرا کی زندگی میں موجودگی کا انکشاف کیا ۔ کل رات شمس آباد پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کرنے والے قاتل پجاری سائی کرشنا نے خود کشی کی دھمکی دی اور اپنے آپ کو ہلاک کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ تاہم پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس پر کڑی نظر رکھی ۔ دوسری طرف پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جو عبوری رپورٹ قرار دی جارہی ہے ۔ اپسرا کی موت سر پر زخم کے سبب ہوئی ۔ قاتل مندر کے پجاری سائی کرشنا نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپسرا سے کبھی جسمانی وابستگی نہیں رکھی تاہم پولیس اس کے بیان کو انکار کررہی ہے جب کہ خود اس نے اس لڑکی کے قتل کو قبول کیا ہے ۔ سائی کرشنا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپسرا کی ہراسانی سے عاجز آچکا تھا ۔ شادی کے لیے اپسرا اسے پریشان کررہی تھی ۔ شادی میں تاخیر و انکار کی صورت میں تصاویر اور ویڈیوز کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے رہی تھی جس سے پجاری تنگ آچکا تھا ۔ قاتل پجاری کا کہنا ہے کہ اپسرا کو مارنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن وہ ہراسانی سے تنگ آچکا تھا ۔ پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں اس نے بتایا جو پولیس ذرائع کے ذریعہ حاصل ہوئی ۔ اپسرا کی زندگی میں کوئی اور موجود تھا جس کا تعلق چینائی سے پایا جاتا ہے اور یہ بات خود اپسرا نے قاتل پجاری کو بتائی تھی اور اپنے حمل کا ذکر بھی کیا تھا ۔ قاتل پجاری کے مطابق اپسرا نے جنوری میں اس سے حاملہ ہونے کا ذکر کیا تھا اور مقتولہ کے مطابق جو قاتل نے بتایا اس وقت اپسرا تین ماہ کی حاملہ تھی ۔ پہلے شادی شدہ قاتل مندر کے پجاری سائی کرشنا نے اقرار کیا کہ اس نے خود ہراسانی سے تنگ آکر اپسرا کا قتل کیا ۔ قاتل پجاری کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع