بی جے پی ، بی آر ایس اور کانگریس قائدین کی شرکت ، مسلمانوں نے بھی دکانات بند رکھیں
شمس آباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل کے علاقہ ایرپورٹ کالونی میں ہنومان مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی ۔ چند شرپسند اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہے تھے جس کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے شرپسندوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا ۔ جس کے بعد وشوا ہندوپریشد کی جانب سے بند کا اعلان کیا اور آج شمس آباد میں جزوی بند منایا گیا ۔ وشوا ہندوپریشد کی جانب سے ریالی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں بی جے پی ، بی آر ایس اور کانگریس قائدین نے شرکت کی ۔ ریالی کے دوران نعرے لگائے گئے اور مطالبہ کیا کہ مورتی کو نقصان پہنچانے والے کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے اور جب ریالی کے دوران دکانات اور ہوٹلیں بند کروائی گئی تو سبھی نے دکانات اور ہوٹلیں بند کردی ۔ کل سے ہی پولیس شمس آباد میونسپل میں مسلسل گشت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھا ۔ شمس آباد ڈی سی پی بی راجیش نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں ۔ ۔