شمس آباد ۔21جنوری ( سیاست نیوز) شمس آباد منڈل میں 27 گرام پنچایتوں میں رائے دہی کا پُرامن اختتام ہوا ۔ پولنگ 90.06فیصد ہوئی ۔ چنا گولکنڈہ میں سب سے کم 57.36 فیصد اور پدا شاہ پور تانڈا میں سب سے زیادہ 96.47 فیصد پولنگ ہوئی ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی کی قیادت میں شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ اور پولیس عملہ نے سخت بندوبست کئے ۔ عوام میں انتخابات کا جوش دکھائی دیا اور کئی ضعیف حضرات نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوچکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ٹی آر ایس امیدوار 20سے زائد سرپنچوں کی حیثیت سے منتخب ہوں گے اور کانگریس ۔ تلگودیشم اور بی جے پی کوا یک یا دو سیٹیں حاصل ہوسکتی ہے ۔ آر ڈی او چندرا ، شمس آباد تحصیلدار جناردھن راؤ ، شمس آباد منڈل پریشد آفیسر جگن موہن راؤ ، سپرنٹنڈنٹ شیشاگری شرما و دیگر عہدیداروں نے انتخابات کی نگرانی کی ۔