شمس آباد۔/12 فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد میونسپلٹی میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا جارہا ہے جہاں آج صبح ایک خانگی اسکول اورایک رہائشی علاقہ میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا گیا جس پر مقامی عوام اور بلدی عملہ میں بحث ہوگئی بعد ازاں پولیس طلب کرلی گئی۔برہم عوام نے اس کارروائی کو شہریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔چیف منسٹر نے جی او 111 کی منسوخی کا اعلان کیا تھا جس کے باوجود یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہدامی کارروائی کے سبب غریب اور متوسط افراد اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہورہے ہیں۔