شمس آباد میں بھروسہ سنٹر کا افتتاح

   

ڈائرکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کا خطاب
شمس آباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی نے جمعہ کی صبح شمس آباد میں سائبر آباد حدود کا 33 واں بھروسہ سنٹر کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ بھروسہ سنٹر ایک چھت کے نیچے انصاف ، تحفظ اور جذباتی نگہداشت کی پیش کش کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ابتدائی شکایت کے مرحلے سے ہی تحقیقات ، ٹرائل اور معاوضے کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بحران کے وقت کوئی بھی عورت یا بچہ تنہا یا بے بس محسوس نہ کرے ۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ایک ہمدردانہ اور موثر اقدام قرار دیا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ بھروسہ سنٹرس بہت جلد تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں گے ۔ بھروسہ سنٹر جو 2016 میں تلنگانہ پولیس کی جانب سے کیا گیا اور ایک ہی چھت کے نیچے مربوط پولیس ، قانونی ، طبی اور نفسیاتی مدد کے ذریعہ تشدد یا پریشانی سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی مربوط مدد کرنا ہے ۔ فی الحال 24 اضلاع میں 33 بھروسہ سنٹرس چل رہے ہیں ۔ سائبر آباد کمشنریٹ میں یہ تیسرا بھروسہ سنٹر ہے ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ شمس آباد کا بھروسہ سنٹر جو 17 پولیس اسٹیشنوں کا احاطہ کرے گا ۔ جس میں شمس آباد اور راجندر نگر زونس کے 17 پولیس اسٹیشن ہوں گے ۔ شمس آباد بھروسہ سنٹر میں 8 رکنی ٹیم ہوگی جس میں ایک ریسپشنٹ ، ایک سنٹر کوآرڈینٹر کم ایڈمنسٹریٹر ، ایک قانونی مشیر ، دو کونسلر ، ایک معاون شخص ، ایک اے این ایم اور ایک اکاونٹنٹ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک ایس آئی اور ایک اے ایس آئی ٹیم کی نگرانی کریں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی پی وویمن سیفٹی ونگ چارو سنہا ، سائبر آباد کمشنر اویناش موہنتی ، یوگیش گوتم راجندر نگر ڈی سی پی ، شیخ سلیمہ ایس پی وویمن سیفٹی ونگ تلنگانہ ، بی راجیش ڈی سی پی شمس آباد ، کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔۔ ش