شمس آباد میں دو عادی سارق گرفتار ، بائیکس اور طلائی زیوارت ضبط

   

شمس آباد ۔ 22اکٹوبر ( سیاست نیوز) شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر پولیس نے دو عادی سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے پانچ بائیکس ، 22.5 گرام سونا اور 625 گرام چاندی کے زیورات جس کی جملہ مالیت چار لاکھ دس ہزار روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ ڈی سی پی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی پرواین 27سالہ میکانک ساکن شمس آباد اور شیکھر 28سالہ فوٹو گرافر ساکن محبوب نگر نے جملہ 20 سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں ۔ پراوین نے 16اور دونوں نے مل کر چار سرقہ کی واردات انجام دیں ۔ دونوںکی ملاقات جیل میں ہوئی تھی ۔ شیکھر جو شادی شدہ ہے اور دو لڑکیاں بھی ہیں ۔ معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اس نے سرقہ کی واردات انجام دینا شروع کیا اور شیکھر نے اے ٹی ایم مشینوں میں عوام کو گمراہ کر کے ان کے اکاؤنٹ سے رقم حاصل کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے دونوں کو شاد نگر کے قریب وہیکل چیکنگ کے دوران مشتبہ حالت میں گرفتار کر کے تفتیش کرنے پر دونوں نے اقبال جرم کرلیا ۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور پراوین کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا ۔ شاد نگر پولیس کی بہترین خدمات پر انہیں سائبرآباد کمشنر کے ذریعہ ایواڈ بھی پیش کیا جائے گا ۔