شمس آباد میں متاثرہ مندر کا مرکزی وزیر اور وی ایچ پی قائدین کا دورہ

   

کٹہ میسما میں بھی ترشول کو نقصان پہنچانے کا واقعہ،نوجوان گرفتار
شمس آباد ۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل کے علاقہ ایرپورٹ کالونی میں مندر کی مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرپال نامی 56 سالہ کو گرفتار کیا تھا اس کے باوجود ہندو تنظیمیںمسلسل احتجاج کرتے رہے۔ وی ایچ پی لیڈر نے بھی مندر کا دورہ کیا اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار نے بھی مندر کا معائنہ کیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد مندروں پر حملے مسلسل جاری ہے۔ بنڈی سنجے کی آمد پر پولیس ایرپورٹ کالونی میں انتظامات میں مصروف تھی۔ اس دوران سدانتی میں واقعہ کٹہ میسما مندر میں ایک نوجوان پہنچا اور مندر میں رکھا ہوا ترشول کو پیر سے مار کر گرادیا۔ مندر کے اطراف موجود عوام نے اسے پکڑ کر اس کی پٹائی کردی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ اس نے بتایا کہ ایک لڑکی کے کہنے پر اس نے یہ کام کیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔