شمس آباد میں مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

   

شمس آباد ۔ 9 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں سرویس روڈ پر ایک شخص کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ تفصیلات کے بموجب جی سرینواس 35 سالہ ساکن نرکھوڈہ شمس آباد متوطن ونپرتی 8 فبروری کی صبح کام کیلئے شمس آباد گیا تھا اور 9 فبروری کی صبح اس کی نعش رالہ گوڑہ کے سرویس روڈ پر پائی گئی جس کے سر پر زخم کے نشان تھے۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔