حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) ہمارے ملک ہندوستان کی 75 ویں یوم جمہوریہ تقریب شمس آباد میونسپل، منڈل اور جی ایم آر ایرپورٹ میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ جی ایم آر ایئرپورٹ میں مسٹر پردیپ پنکیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے قومی پرچم لہرایا اور ایئرپورٹ میں سی آئی ایس ایف، کو ایک رسپانس ٹیم، اے آر ایف ایف عملہ و دیگر اسٹاف نے رنگا رنگ تقریب پیش کی۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے پارٹی آفس پر قومی پرچم لہرایا۔ شمس آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے ڈی سی پی آفس پر پرچم لہرایا۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی رام چندر راؤ اور اسٹاف موجود تھا۔ شمس آباد انسپکٹر سائی ناتھ نے رورل پولیس اسٹیشن میں پرچم لہرایا۔ شمس آباد منڈل پریشد صدر ڈی وجیامہ نے منڈل پریشد آفس پر پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی، بی آر ایس منڈل صدر شمس آباد میونسپل آفس میں میونسپل چیرپرسن کے سشما ریڈی نے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خان، اجئے، لیکھا گیتا، نازیہ امجد کونسلرس، گنیش گپتا، حفیظ الدین، محمد امجد وغیرہ موجود تھے۔ محمد جہانگیر خان کونسلر نے اے کے ٹاؤن شپ میں پرچم لہرایا۔ نازیہ امجد نے وارڈ نمبر 7 میں پرچم لہرایا۔