حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ کی رات حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ٹریفک انسپکٹر پرمود کمار نے بتایا کہ 19 مقدمات درج کئے ۔ پرمود کمار نے بتایا کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے سے ڈرائیور کے ساتھ دیگر مسافرین کیلئے بھی خطرہ ہے۔ اگر شراب نوشی کرکے گاڑی چلاتے ہوئے جان چلی جائے تو پورے خاندان کیلئے پریشانی ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں میں کمی لائے تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہ سکے۔ (ش)