شمس آباد :۔ شمس آباد میں نیشنل ہائی وے 44 پر برج کی تعمیر کا کام سست انداز میں کیا جارہا ہے ۔ جس سے ایرپورٹ جانے والے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ سڑک کے کنارے کئی گاڑیاں پارک کی ہوئی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے راستہ تنگ ہورہا ہے ۔برج کی تعمیر کے کام کی وجہ سے سڑک کے دوسرے جانب جانے کا یوٹرن کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو ایک کیلو میٹر دور جاکر واپس دوبارہ ایک کیلو میٹر تک آنا پڑرہا ہے جس سے عوام پریشان ہو کر ٹو وہیلرس پر سوار افراد برج کے اطراف کہیں نہ کہیں سے سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس سے تیز رفتار گاڑیں کو یہاں سنبھل کر جانا پڑرہا ہے ۔ ٹرافک پولیس عہدیدار ان سب پر بھی غور نہیں کررہی ہے جب جبھی کوئی بڑا حادثہ پیش آئے گا تب سب حرکت میں آجائیں گے ۔۔