شمس آباد میں ٹی آر ایس کی یوم تاسیس تقریب

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آر گنیش گپتا کی قیادت میں پارٹی پرچم لہرایا گیا ۔ آر گنیش گپتا نے کہا کہ ٹی ار ایس پارٹی کم عرصہ میں شہرت کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے ۔ یہ کارنامہ کے سی آر کے ذریعہ ہی ممکن تھا ۔ کے سی آر نے کورونا وائرس کے خلاف سخت اقدامات کیے جس سے کافی حد تک وائرس ریاست میں کنٹرول میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس کا خاتمہ بھی ہوجائے گا ۔ 20 سال میں ٹی آر ایس پارٹی نے چھ سال سے زائد اقتدار پر رہتے ہوئے ریاست کو شہریت کی بلندیوں پر لے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں کمار ، وینو مادھو ریڈی ، محمد امجد ، اجئے ، گیانیشور ، محمد انور ، کروناکر ریڈی ، مرلی یادو ، ستیش گپتا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔